تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مزدوروں کے لیے اچھی خبر

لاہور: صوبہ پنجاب میں مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت پنجاب عنصر مجید خان نے راولپنڈی اور سرگودھا میں ہر ماہ کھلی کچہری لگانے کا حکم دے دیا، اس اقدام سے مزدوروں کے مسائل حل ہوں گے۔

عنصر مجید خان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرلیبر اور ڈائریکٹرسوشل سیکیورٹی مزدوروں کے مسائل سنیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹرورکرز ویلفیئر بھی کھلی کچہری میں مسائل سنیں گے، ضلعی سطح پر ویلفیئر گرانٹس کی ادائیگیوں اور رجسٹریشن کے اقدامات ہوں گے۔

اس ضمن میں صوبائی وزیرمحنت کی جانب سے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کھلی کچہری پر رپورٹ ہر ماہ کی 5 تاریخ کو پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بھی کھلی کچہری کے انعقاد کی روایت برقرار ہے، حالیہ دنوں انہوں نے مختلف علاقوں سے آئے شہریوں کی شکاتیں سنی تھیں۔

Comments

- Advertisement -