تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس کے صحت یاب مریضوں کی شرح رپورٹ ہونے والے کیسز سے مسلسل بڑھ رہی ہے، مملکت میں وبا کے نئے 305 کیسز سامنے آئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کرونا کے نئے 305 کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ تعداد اس سے قبل رپورٹ ہونے والے کیسز سے کم ہے جس کی تعداد 349 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس طرح سعودی عرب میں ناصرف کرونا سے صحت یاب مریضوں کی شرح بڑھ رہی ہے بلکہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں بھی آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز 16 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

سعودی عرب میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 255 ہوگئی جبکہ اب تک مملکت میں کرونا سے انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 657 ہوچکی ہے۔

ملک میں اب تک 3 لاکھ 40 ہزار 304 مریضوں نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 294 ہے جبکہ 810 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ تاہم تمام متاثرین کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -