کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 750 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1328 روپے کمی کے بعد 88 ہزار 091 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 1696 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
ڈالر کی قدر میں کمی
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے کی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 157.16 سے کم ہو کر 157.12 روپے پر بند ہوا۔
Comments
- Advertisement -