پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

قومی ایئرلائن کے حوالے سے اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او) ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے پی آئی اے کے مختلف شعبوں کا آڈٹ کیا ہے۔

سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ماہرین کے آڈٹ میں پی آئی اے کے شعبہ سیکورٹی، پسنجر ہینڈلنگ اور فوڈ کی کارکردگی زبردست رہی۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے شعبوں کی کارکردگی اور اچھے نتائج پر متعلقہ شعبوں کے سربراہان و ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ محمکہ ٹرانسپورٹ کے آڈٹ میں اچھے نتائج کا انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دوسری جانب عالمی ہوابازی کی تنظیم(اکاؤ) آڈٹ کے حوالے سے پاکستان کے دورے پر ہے، کامیاب سیفٹی آڈٹ پر قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہوسکتی ہیں۔ انٹرنیشنل سی اےاےآرگنائزیشن ٹیم کل7دسمبر کو فلائٹ انسپکشن کرے گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں