جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

خوشخبری: پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پروازیں، مسافروں کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سیرن ائیرلائن نے مسافروں کی سہولت کے لیے لاہور سے جدہ ہفتے میں دو پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیرن ایئر نامی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سعودی شہر جدہ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائیں گے۔

سیرن ائیر لائن نے بتایا کہ پانچ دسمبر سے لاہور سے جدہ کی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ایئرلائن نے لاہور سے جدہ جانے والے مسافروں کا مزید سہلوت کا بھی اعلان کردیا۔ لاہور سے جدہ کی اکانومی کلاس کی ٹکٹ پر 50 کلو تک وزن لے جانے کی سہلوت دی گئی ہے۔

لاہور سے جدہ سیرین پلس ٹکٹ پر 80 کلو تک وزن ہے جانے کی سہلوت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی حکومت نے سفری پابندی کا خاتمہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان سے سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازویں آپریٹ ہورہی ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں