تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

خوشخبری! بلوچستان حکومت نے نئی سہولت متعارف کروا دی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے شہریوں کی مشکلات کم کرتے ہوئے موبائل پولیس اسٹیشن کی سہولت متعارف کروا دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ملک کا پہلا موبائل پولیس اسٹیشن متعارف کروا دیا ہے، موبائل پولیس اسٹیشن نے ابتدائی طور پر کوئٹہ سےکام کا آغاز کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ آزمائشی بنیادوں پرموبائل پولیس اسٹیشن متعارف کروایا گیا ہے، یہ موبائل پولیس اسٹیشن انٹرنیٹ سمیت تمام سہولتوں سےآراستہ ہے۔

جام کمال کے مطابق موبائل اسٹیشن کا مقصدشکایات کےفوری اندراج کی سہولت دینا ہے اس اقدام سے پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب بلوچستان کی سول سرونٹس فوائد و اموات معاوضہ کی جامع پالیسی جاری کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی اجرا سے ملازمین کےفوائدواموات معاوضوں کاطریقہ کارآسان ہو گا۔

Comments

- Advertisement -