تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خوشخبری! امریکا نے پاکستان پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی

اسلام آباد/واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خراب سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے امریکا نے اپنے شہریوں پر پاکستان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کررکھی تھی۔

امریکا نے پاکستان کو لیول فور کے ممالک میں شامل کیا ہوا تھا تاہم سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکا نے پاکستان کو لیول فور سے نکال کر لیول 3 میں شامل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو ملک امریکا کے لیول فور میں شامل ہوتا ہے، امریکی شہریوں کو اس ملک کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔

پاکستان کو لیول تھری میں شامل کرنے کے باوجود امریکا کے حکومتی اور سفارتی اہلکاروں کو سفری پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔

امریکی فیصلے کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا اقدام پاکستان میں امن و استحکام کی بہتر صورتحال کا اعتراف ہے۔

Comments

- Advertisement -