تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

معذور شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

امریکا میں معذور شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست نیویارک میں وہیل چیئر پر بیٹھا معذور شخص ریلوے ٹریک پر گر گیا جسے ٹرین کی آمد سے قبل ایک نوجوان نے بچالیا۔

مذکورہ واقعہ نیویارک سٹی کے یونین اسکوائر پر گزشتہ روز دوپہر کو پیش آیا۔

معذور شخص کی جان بچانے والے نوجوان کی پٹڑیوں پر چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معذور شخص پٹڑیوں پر گرا ہوا ہے، ایسے میں ایک شخص نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پٹڑیوں پر چھلانگ لگا کر اسے بچالیا۔

معذور شخص کو بچانے کے فوری بعد وہاں سے ٹرین کو گزرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہیل چیئر پر موجود شخص پٹریوں پر کیسے گر گیا تھا۔

ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس نوجوان کو بہادری کے لیے تمغہ دیا جانا چاہیے۔‘ ایک اور نے لکھا کہ ’معاشرے میں کچھ بہادر لوگ بھی موجود ہیں اس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اس نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر معذور شخص کی مدد کی، یہ ہیرو ہے۔‘

Comments

- Advertisement -