پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 فی صد اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (09 مئی 2026): گڈز ٹرانسپورٹ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کے بعد اپنے کرایوں میں 4 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، انھوں نے کہا پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز اس اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں سے ہمارے ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرتے جا رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے رہی ہیں، ہم بار بار وفاقی حکومت سے ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹر وے، ٹریفک پولیس کے چالان ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، ٹرک ٹریلر کو جو 80 ہزار سبسڈی وفاقی حکومت کی طرف سے دی جا رہی ہے انتہائی کم ہے۔


حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا


اعوان نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ہمارے ایک ٹریلر کے ایک چکر کا 2 لاکھ کا اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، ایک مہینے میں ہمارے ٹرک ٹریلر 4 ٹرپ لگا رہے ہیں، اور اخراجات میں 8 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلا رہے ہیں، جنگی حالات سے ہمارا ٹرانسپورٹ کا کاروبار بہت متاثر ہے، لیکن وفاقی حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم ملک گیر ہڑتال پر چلے جائیں، اگر وفاقی حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں