صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کرایوں میں15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہم گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں15 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ امید کرتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بھی کمی کی جائے گی ہم نے مشکل وقت میں ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلائی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی بجٹ 2026/2027 میں ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں گڈز ٹرانسپورٹرز کو ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس، ای چالان موٹروے پولیس کے چالان سمیت دیگر ٹیکسز میں ریلیف دیں۔
ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری جتنے ٹیکسز ادا کرتی ہے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں اتنی سہولیات بھی فراہم کرے۔


