اشتہار

پراسرار کار کو دیکھنے لوگ دور دور سے آنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا (25 نومبر2025): امریکی ریاست الینوائے کے علاقے اوٹاوا میں ایک مصنوعی جھیل کے درمیان موجود گاڑی جتنے جزیرے پر کھڑی کار سیاحوں کی دل چسپی کا باعث بن گئی ہے، اور گوگل میپ نے اس مقام کو ٹاپ ٹورزم پوائنٹ بنا دیا ہے۔

اوٹاوا جھیل کے بیچ ایک 2001 ماڈل کی ولووو S80 سیڈان برسوں سے ایک چھوٹے جزیرے پر کھڑی ہے، اور اب مقامی لوگ اس جگہ کو شوق سے ’’وولوو جزیرہ‘‘ کہنے لگے ہیں، سیاح جب گوگل میپ پر اس کار کو دیکھتے ہیں تو انھیں عجیب سی کشش محسوس ہوتی ہے۔

گوگل اسٹریٹ ویو کیمرے نے 2015 سے اس گاڑی کی تصاویر کھینچیں، یعنی کم از کم 9 سال سے یہ وولوو جزیرے پر تنہا کھڑی ہے، جزیرہ اتنا چھوٹا ہے کہ لگتا ہے زمین اور گاڑی تقریباً برابر کے سائز کی ہیں۔

گزشتہ برسوں میں یہ جزیرہ ایک مقبول سیاحتی مقام بن گیا ہے، لوگ گوگل میپس پر لوکیشن دیکھ کر وہاں پہنچتے ہیں، گاڑی کے پاس کھڑے ہو کر تصاویر کھینچتے ہیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ گوگل میپس پر اس لوکیشن کی 200 سے زائد ریویوز موجود ہیں اور ریٹنگ 4.9/5 ہے، جو کئی مشہور میوزیمز یا ریستورانوں سے بھی زیادہ ہے۔

ایک ارب کی لاٹری جیتنے والے شوہر نے لگژری لائف کے لیے رقم بیوی سے چھپالی

ایک شخص نے لکھا کہ اس نے یہیں پر اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیے پوچھا تھا، ایک اور شخص نے اسے ’زندگی بدل دینے والا تجربہ‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ہر سال اپنی فیملی کے ساتھ وہاں جائے گا۔ یہ گاڑی گوگل میپس کے سیٹلائٹ ویو پر بھی صاف دکھائی دیتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ گاڑی وہاں کیسے پہنچی اور اتنے سالوں سے وہاں کیوں ہے؟

جزیرے اور کار کا مالک کون ہے؟


جزیرے کا مالک اسکاٹ مین نامی ایک شخص ہے جو اس علاقے میں دو عدد کار ریپئر شاپس چلاتا ہے، 2012 میں ایک تفریحی مقابلے کے لیے اس نے اپنی کار جزیرے پر کھڑی کی، جو اب 12 سال سے جزیرے پر تنہا کھڑی ہے۔

دراصل یہ جھیل پہلے کان کنی کی ایک جگہ تھی جو بعد میں پانی سے بھر گئی۔ پانی سے قبل اسکاٹ مین نے آسانی سے وہاں اپنی پرانی کار ٹو کر کے رکھی، اور پھر زمین کھودنے والی مشین سے کار کے آس پاس کی زمین کھود دی، جو بعد میں پانی سے بھر گئی اور یوں گاڑی کے ارد گرد مصنوعی جھیل بن گئی۔

اسکاٹ نے یہ منصوبہ یہ سوچ کر شروع کیا تھا وہ گاڑی تک تیراکی کے مقابلے کروائے گا، لیکن پھر خیال آیا کہ 11.6 میٹر گہرا پانی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے مقابلے کا خیال ترک کر دیا۔

اس طرح آج یہ انسانی ساختہ ننھا جزیرہ ایک راز کی طرح لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے، جس پر ایک کار تنہا کھڑی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں