تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

زلزلے سے متعلق پیشگوئی، اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست سہولیات متعارف

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اب تک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ صارفین کے لیے 6 فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

گوگل کی جانب سے اسمارٹ فون صارفین کے لیے زلزلہ الرٹ سے متعلق فیچر متعارف کرایا گیا، جو انہیں زمین کے پھونچال سے چند سیکنڈ قبل آگاہ کرسکے گا۔

گوگل نے مطابق اس فیچر کو آزمائش کے لیے نیوزی لینڈ اور یونان میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا تجربہ کامیاب رہا تو اب اس کا دائرہ کار بڑھا کر ترکی، فلپائن، قازقستان، ازبکستان سمیت دیگر ممالک میں سہولت متعارف کرائے جائے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو آئندہ چند برسوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے میسجز ایپ اسٹار فیچر بھی متعارف کرایا گیا، جس کے تحت صارف کسی بھی پیغام کو منتخب کرے گا تو اُسے تلاش کرنے میں‌ مشکل نہیں‌ ہوگی۔

گوگل نے صارفین کے لیے ایموجی کچن فیچر بھی متعارف کرایا، جس کے تحت صارف پیغام میں جو لفظ لکھے گا اُس کے سامنے باروچی خانے سے متعلق وہی ایموجی بنا ہوا آجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کچن ایموجی فیچر کو فی الوقت بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جلد اسے کیبورڈ ایپ کے حصے کے طورپر انگلش، اسپینش اور پرتگالی زبانوں میں شامل کرلیا جائے گا، جس کے بعد دنیا بھر کے صارفین اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

گوگل اسسٹنٹ فیچر

گوگل کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا چوتھا فیچر’ اسسٹنٹ‘ ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو ایپس تک باآسانی رسائی فراہم کرنے کے کام آئے گا۔

وائس ایکسس

کمپنی نے گوگل ایکسس نامی فیچر ابھی فی الحال بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا، اس فیچر کی مدد سے گوگل میپ کی نیوی گیشن اور فون تک آواز کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی۔

گوگل کی جانب سے گاڑیاں رکھنے والے صارفین کے لیے ’آٹو فیچر‘ متعارف کرایا گیا، جو صرف نئے آپریٹنگ سسٹم والے فونز میں دستیاب ہوگا، جس کی مدد سے صارف گاڑیوں میں نصب اینڈرائیڈ پروگرام اور بھی آسانی سے استعمال کرسکے گا۔

Comments

- Advertisement -