تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

گوگل کا صارفین کی سہولت کیلئے اہم اقدام

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین کی سہولت کیلئے اپنی جی میل سروس کو ری ڈیزائن کرکے نئے پیڈ ٹولز میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، مذکورہ سروس صارفین کو مفت فراہم کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق اگر آپ گوگل کی جی میل سروس کو ترجیح دیتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اسے مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کے مطابق جی میل کو ری ڈیزائن کرکے اس میں متعدد نئے ٹولز کا اضافہ کیا جائے گا جو کمپنی کے دیگر ٹولز جیسے ڈاکس اور شیٹس کے ساتھ کام کرسکیں گے۔

یہ بنیادی طور پر گوگل کی جانب سے اپنی دفتری امور کی ایپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے جس میں جی میل کو کمانڈ سینٹر کی حیثیت دی جائے گی مگر گوگل کی جانب سے صرف دفتری ورکرز کو ہدف بنانے کی بجائے جی میل کے عام ورژن میں ان ٹولز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

جی میل میں سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے فیچر اسپیسز کی شکل میں ہوگی جس میں مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے۔

اس فیچر میں لوگ ایک دوسرے سے چیٹ، فائلوں کا تبادلہ اور گوگل ڈاکس کو ٹیب سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے۔ یہ ٹولز گزشتہ سال سے گوگل ورک اسپیس کے ان صارفین کو دستیاب ہیں جو ماہانہ 12 سے 18 ڈالرز (1870 سے 2800 روپے تک) ادا کرتے ہیں مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ان ٹولز کو تمام گوگل اکاؤنٹس کے لیے مفت فراہم کیا جائے گا۔ اسپیسز فیچر کو پیڈ سروس میں رومز کا نام دیا گیا تھا۔

گوگل کے مطابق کنزیومر اور بزنس پراڈکٹس کو ایک جگہ جمع کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کے بیس کو بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔

گوگل کے مطابق 3 ارب سے زیادہ افراد اس کی پروڈکٹویٹی سروسز بشمول جی میل، ڈاکس، ڈرائیو اور کیلنڈر کو استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے گوگل میٹ کے لیے بھی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جسے کمپینن موڈ کا نام دیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے چھوٹی کمپپنیوں کے لیے ایک نئی سبسکرائپشن سروس کا اعلان بھی کیا گیا جس کا مقصد جی میل یا ڈرائیو کی مدد سے اپنے کاروبار کو منظم کرنے والے چھوٹے اداروں کو کمپنی کے چند پریمیئم فیچرز تک رسائی دینا ہے۔

Comments

- Advertisement -