ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

گوگل کا صارفین کی پرائیویسی کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: گوگل کی جانب سے گوگل کروم کے اینڈرائیڈ ورژن میں ایک زبردست پرائیویسی فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے بعد صارفین اب اپنی بالکل درست لوکیشن کے بجائے ’تقریباً درست لوکیشن‘ ظاہر کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ہر ویب سائٹ کو آپ کی گھر کی گلی، بلڈنگ یا درست جگہ جاننے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔صارفین چاہیں تو صرف اندازاً لوکیشن کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں، جو زیادہ تر ویب سائٹس کے لیے کافی ہوتی ہے۔

گوگل کروم اس سے قبل ہمیشہ صارف سے ’پریسائز لوکیشن‘ یعنی بالکل درست مقام تک رسائی طلب کرتا تھا، گوگل کے اس اقدام کو ماہرین کی جانب سے غیر ضروری اور پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اگر کوئی ایپ یا ویب سائٹ آپ کی درست لوکیشن کی خواہش رکھتی ہے (جیسے میپس یا رائیڈہائرنگ سروس) تو صارفین اب بھی اپنی مرضی سے پریسائز لوکیشن آن کر سکیں گے۔

گوگل ان تمام چیزوں سے ہٹ کر جلد ایک نیا اے پی آئی بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے ذریعے ویب ڈویلپرز یہ واضح کر سکیں گے کہ انہیں صارف کی صرف اندازاً لوکیشن چاہیے یا مکمل درست مقام کی لوکیشن چاہئے۔

انسٹاگرام نے اہم فیچر ختم کر دیا، صارفین حیران

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ نئی اپڈیٹ آن لائن پرائیویسی کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے، کیونکہ اب صارفین کو اپنی ذاتی معلومات پر پہلے سے زیادہ کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں