تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گوگل کروم نے صارفین کی بڑی شکایت دور کردی

نیویارک: انٹرنیٹ ایکسپلورر گوگل کروم نے اپنے سافٹ ویئر میں اُس فیچرڈ کا اضافہ کردیا جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے مسلسل کیا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین ویب براؤزنگ یا پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹس استعمال کرنے کے لیے مختلف ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں۔

گوگل کے انٹرنیٹ سافٹ ویئر ’کروم‘ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اُسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد دیگر کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے اس لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز مختلف فیچرڈ شامل کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گوگل نے کروم بک پکسل نامی نیا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

گزشتہ دنوں گوگل کروم نے اپنے نئے ورژن میں  بہترین ویڈیو سمیت سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف فیچرڈ متعارف کروائے گئےجنہیں صارفین نے بہت پسند کیا۔

گوگل کروم کے صارفین کو یہ شکایت تھی کہ جب وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے دوران اپنی مطلوبہ چیز تلاش کررہے ہوتے ہیں تو اس دوران غیر ضروری اشتہارات اور ویڈیوز اسکرین پر آجاتی ہیں جس کے باعث مذکورہ کام ٹھیک طریقے سے نہیں ہوتا اور ساری توجہ تقسیم ہوجاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک صارف کی جانب سے دیے جانے والے فیڈ بیک میں بات سامنے آئی کہ کمپیوٹر پر ایکسپلورراستعمال کرنے کے دوران کوئی بھی شخص غیر ضروری مواد دیکھنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

گوگل نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے براؤزر میں اشتہارات ہٹانے کا فیچرڈ شامل کرلیا جس کو سیٹنگ کے مینو میں جاکر بند کیا جاسکتا ہے ایسا کرنے پر نہ صرف اشتہارات ختم ہوجائیں گے بلکہ خود بہ خود چلنے والی تشہیری ویڈیوز بھی اسکرین پر آنا بند ہوجائیں گی۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین اپنے براؤزرز کو اپ ڈیٹ کر کے نیا فیچر بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں