جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (4 نومبر 2025): نائب وزیر اعطم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کر دیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گوگل کروم بک کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی رسائی دستیاب ہونے کے علاوہ خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں استفادہ کیا جا سکے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ یہ اقدام بڑی اقتصادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ روزگار کی فراہمی، سپلائی چین کی ترقی اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کیلیے ایک صنعتی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں – گوگل کروم کی اجارہ داری کو خطرہ

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر کھولنے کا فیصلہ صرف علامتی نہیں ہے، یہ قومی فخر اور ہمارے ملک کی ڈیجیٹل صلاحیت کی طاقتور توثیق کا لمحہ ہے، یہ ایک اسٹرٹیجک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے جس کے ڈیجیٹل معیشت، اختراعی ایکو سسٹم اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلیے دور رس اثرات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی جس سے براہ راست تعاون، صلاحیت کی تعمیر اور عالمی پلیٹ فارمز تک زیادہ رسائی ممکن ہوگی۔

’اایک سٹرٹیجک ایم او یو کے تحت، پاکستان اور گوگل دونوں ملک بھر میں ایک لاکھ ڈویلپرز کو مہارت کی تربیت فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔ ہم مل کر عوامی تحفظ کیلیے مقامی ال پاورڈ سلوشنز جیسے اینڈرائیڈ سروسز کو بھی آگے بڑھائیں گے۔‘

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ایک ایسا ماحول بنانے کیلیے پرعزم ہے جہاں عالمی ٹیکنالوجی رہنما سرمایہ کاری، تعاون اور پائیدار مقامی موجودگی قائم کر سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں