اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

گوگل پاکستان میں ہر سال کتنے لاکھ کروم بک تیار کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (9 نومبر 2025): وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے گوگل کی جانب سے سالانہ کروم بک کی تیاری کے بارے میں اہم بیان جاری کر دیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گوگل پاکستان میں ہر سال تقریباً 6 لاکھ کروم بکس تیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈ اِن پاکستان گوگل کروم بک کو پوری دنیا میں ایکسپورٹ کرنے کا اعلان

شزپ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ گوگل نے پاکستان میں اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے اور وہ جلد ہی ملک میں اپنا دفتر کھولے گا، اس نے وزارت دفاعی پیداوار اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ساتھ مل کر ہری پور میں کروم بک کی تیاری شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے اس منصوبے سے پاکستان کی آئی ٹی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو نمایاں فروغ ملے گا، اس اقدام کا مقصد بالخصوص طلبہ اور تعلیمی شعبے کیلیے سستے اور اعلیٰ معیار کے آلات فراہم کرنا ہے۔

4 نومبر 2025 کو نائب وزیر اعطم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کیا تھا۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گوگل کروم بک کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی رسائی دستیاب ہونے کے علاوہ خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں استفادہ کیا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے علاوہ یہ اقدام بڑی اقتصادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ روزگار کی فراہمی، سپلائی چین کی ترقی اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کیلیے ایک صنعتی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر کھولنے کا فیصلہ صرف علامتی نہیں ہے، یہ قومی فخر اور ہمارے ملک کی ڈیجیٹل صلاحیت کی طاقتور توثیق کا لمحہ ہے، یہ ایک اسٹرٹیجک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے جس کے ڈیجیٹل معیشت، اختراعی ایکو سسٹم اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلیے دور رس اثرات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں