تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

گوگل نے انوشکا شرما کو کرکٹر راشد خان کی اہلیہ بنادیا

نئی دہلی: دنیا کے معروف ترین سرچ انجن نے غلطی سے بالی ووڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو کرکٹر راشد خان کی بیوی بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق الگورتھم میں خرابی کے باعث گوگل سرچ میں افغان لیگ اسپنر راشد خان کی اہلیہ کو تلاش کیا جائے تو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ان کی اہلیہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

جب کوئی راشد خان اور ان کی اہلیہ کو گوگل پر سرچ کرے تو گوگل ان کا نام اور پھر راشد خان کی کامیابیوں اور ان ٹیموں کا تعارف دیتا ہے جبکہ اہلیہ کے خانے میں انوشکا شرما کا نام آتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں گوگل کی اتنی بنیادی غلطی کی وجہ راشد خان کی 2018 میں ہونے والی ایک بات چیت قرار دیا جارہا ہے۔

راشد خان نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران شائقین کرکٹ اور پرستاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پسندیدہ اداکارائیں پریتی زنٹا اور انوشکا شرما ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 20 سالہ افغان کرکٹر نے اب تک شادی نہیں کی، راشد خان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کو کرکٹ ورلڈکپ جتوا کر ہی شادی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -