تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

گوگل بھارت میں کیا کرنے جارہا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

بھارت سمیت دنیا بھر میں یونیفائیڈ ادائیگی انٹرفیس (یو پی آئی) کی مدد سے رقم کی ادائیگی کا سلسلہ تیزی سے چل پڑا ہے کیونکہ محفوظ ہونے کے باعث اب صارفین یو پی آئی لنکڈ موبائل سے پیسوں کی ادائیگی کرنا پسند کرتے ہیں۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ صارف کے لئے ایسے میں تمام یو ٹرانزیکشن کا حساب رکھنا ممکن نہیں ہے۔

ٹیک کرنچ کے مطابق گوگل نے بھارت میں مختلف مقامات پر ساؤنڈ باکس کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کررکھا ہےجسے کمپنی نے ساؤنڈ پے بائے گوگل پے کا نام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایپل کمپنی کا بھارت میں آئی فون کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ ساؤنڈ باکس گوگل پے مرچنٹ کو بغیر کسی اضافی قیمت کے دے رہی ہے، اس کے ساتھ ہی گوگل پے کے اس ساؤنڈ باکس کو دوسرے مرچنٹ دینے کے لئے بھی ٹائم فریم سیٹ کیا جارہا ہے۔ اس ڈیوائس میں بلٹ ان اسپیکر، ایل سی ڈی اسکرین ا ور کیو آر کوڈ موجود ہے۔

حکام کے مطابق جب آپ یو پی آئی سے ادائیگی کرتے ہیں تو ایک وائس سنائی دیتی ہے جو پے تھم اور فون پے کے ذریعے لین دین کو ساؤنڈ باکس کے زریعے بتاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت دنیا کا دوسرا بڑا انٹر نیٹ مارکیٹ ہے اور گوگل میں ایک بڑا نیٹ پلیئر ہے لیکن گوگل کے لئے بھارت میں ابھی مشکلات موجود ہیں کیونکہ اس کے اینڈرائیڈ سسٹم پر بھارتی خفیہ ایجنسی کی نظر ہے اور اس پر جرمانہ بھی عائد کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -