تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گوگل نے اپنے صارفین کو خوش کردیا

نیویارک : سرچ انجن گوگل نے اپنے ہوم پیج میں بڑی تبدیلی کردی، یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں سب صارفین کو دستیاب ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے سسٹم میں بڑی تبدیلی متعارف کرادی، جس کے تحت ڈیسک ٹاپ پر گوگل استعمال کرنے والے صارفین ہوم پیج ڈارک تھیم استعمال کرسکیں گے۔

گوگل انتظامیہ کی جانب سے یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ کچھ ہفتوں میں تمام صارفین کےلیے مہیا ہوگی، گوگل انتظامیہ کی جانب سے ہوم پیج کی ڈارک تتھیم متعارف کرائی گئی ہے اور اس ڈارک تھیم میں گوگل لوگو تو سفید رنگ کا رہے گا مگر باقی سب ڈارک گرے رنگ کا ہوجائے گا۔

کمپنی کی جانب سے کچھ بتایا تو نہیں گیا مگر بظاہر یہ فیچر آئی پی ایڈریس کی بجائے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک لگتا ہے۔

ڈارک تھیم کو اپلائی کرنے کےلیے گوگل ہوم پیج یا سرچ رزلٹ پر اُوپر موجود سیٹنگز کے آئیکون پر کلک کریں اور وہاں ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔

اس پر کلک کرنے پر ڈیوائس ڈیفالٹ، ڈارک تھیم اور لائٹ تھیم کے آپشنز نظر آئیں گے اور صارف ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کرکے نئے فیچر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ فیچر گوگل سرچ کی موبائل ایپ کے ڈارک موڈ ورژن سے ملتا جلتا ہے جو صارفین کو مئی 2020 سے دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ ڈارک موڈ کا استعمال اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -