ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

گوگل میپ استعمال کرنے والے نوجوان کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ!

اشتہار

حیرت انگیز

(26 جنوری 2026): ٹیکنالوجی پر بھروسہ بعض اوقات نقصان دہ ہوتا ہے جیسا کہ اس موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گوگل میپ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔

جدید ٹیکنالوجی جہاں انسان کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے، وہیں بعض اوقات ہر معاملے میں ٹیکنالوجی پر انحصار بعض اوقات انسان کو بہت مہنگی پڑتی اور گوگل میپ کے کارنامے کو آئے روز میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ ان میں بعض واقعات تو جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

گوگل میپ کے دھوکا دینے کا ایک اور واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان گوگل میپ کو دیکھتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اندھیرے میں رہنمائی نہ ہونے پر وہ ایک کنویں میں گر پڑا۔

نوجوان نے کنویں میں گرنے کے بعد اپنے بچاؤ کے لیے چیخ وپکار کی اور اس کی خوش قسمتی کہ قریب ایک پولیس اہلکار موجود تھا، جس نے اس کو کنویں سے نکال کر بچا لیا۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ معمول کے گشت پر تھے کہ انہوں نے ایک نوجوان کی مدد کے لیے پکار سنی اور جب یہاں پہنچے تو ایک کنویں کے قریب موٹر سائیکل گری ہوئی تھی جب کہ نوجوان پانی میں ڈبکیاں کھا رہا تھا۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پاس موجود رومالوں کو رسی کی طرح جوڑ کر کنویں میں پھینکا اور نوجوان کو ہدایات دیتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا۔

 

متاثرہ نوجوان رتیش جیسوال لکھنو کا رہائشی ہے اور وہ بائیک پر اپنے آبائی گاؤں جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ گوگل میپ پر بھروسہ کرنے والے مسافر کئی جان لیوا سنگین حادثات کا شکار ہو چکے ہیں اور اب تک متعدد افراد اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں۔

گوگل میپ پر اندھا اعتماد، فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاک

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں