تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گوگل کی نئی ایپ، بچے بھی کارٹون کا حصہ ہوسکتے ہیں

اینڈ رائیڈ فون استعمال کرنے والے والدین کے لیے گوگل نے دلچسپ ایپ تیار کی ہے، اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے والدین اپنے بچوں کی شکل والے کارٹون ویڈیو میں شامل کرسکیں گے۔

والدین کو اب اپنے روتے بچوں کو چپ کرانے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنے پڑے گی کیوں کہ گوگل نے تین سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ایک ایسی مزے دار ایپ تیار کی ہے جس میں چھوٹے بچے خود  کارٹون کا حصہ بن جائیں گے۔

google-3

ٹون ٹاسٹک تھری ڈی نامی ایپ اینڈرائیڈ فونز کے لیے بنائی گئی ہے جسے بغیر رقم خرچ کیے اینڈرائیڈ فونز میں ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے، اس ایپ سے بچے نہ صرف مختلف کہانیوں میں خود کو ڈھال سکتے ہیں بلکہ اپنی آواز ریکارڈ کر کے کارٹون کا حصہ بھی بن سکیں گے۔

google-1

گوگل کے تعلیمی سیکشن کی جانب سے لانچ کی گئی اس ایپ کو انتہائی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جس سے کم عمر بچے تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -