تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

گوگل نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: گوگل نے اپنے صارفین کے لئے جلد ایک اور سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، اس میں ری ایکشنز اور رئیپلائی سیجیشنز جیسے اضافی فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل نے ایک بار پھر اپنی میسجنگ ایپ حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے ایک اور اہم سروس کو صارفین تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، یہ نئی سروس صارفین تک جی میل کے زریعے پہنچائی جائے گی۔

گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوگل چیٹ کو ہر ایک صارف کے لیے 2021 کے شروع میں مفت کیا جارہا ہے جو کہ جی میل میں ہینگ آؤٹس کی جگہ لے گی، اس کے فیچرز ہینگ آؤٹس سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں مگر اس میں ری ایکشنز اور رئیپلائی سیجیشنز جیسے اضافی فیچرز بھی ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس اہم سروس سے صارفین کو 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران اپ گریڈنگ کی سہولت ملے گی جبکہ ہینگ آؤٹس چیٹ کی ہستری خود کار طریقے سے چیٹ میں منتقل ہوجائے گی، یہ اپ ڈیٹ چند دیگر تبدیلیوں کے ساتھ ان افراد پر اثرانداز ہوگی جو ابھی جیل میل سے باہر ہینگ آؤٹس استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل نے رواں سال اپریل میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا تھا، مگر اگلے سال کے شروع سے گوگل چیٹ کی دستیابی صرف گوگل ورک اسپیس (جسے پہلے جی سیوٹ کا کہا جاتا تھا) استعمال کرنے والے کاروباری اداروں تک محدود نہیں ہوگی، بلکہ اپ گریڈ چیٹ ایپ جی میل استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔

Comments

- Advertisement -