بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

گوگل کا عبدالستار ایدھی کو خراجِ تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گوگل نے معروف پاکستانی سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خصوصی ڈوڈل کے اجراء کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر مشہور سرچ انجن اور دنیائے انٹر نیٹ کے مقبول ترین ادارے گوگل نے خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈول کا اجراء کیا ہے جس میں عبد الستار ایدھی کے سماجی کاموں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

edhi-post

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی گجرات کے علاقے میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے کراچی میں رہائش پذیر ہوئے جہاں انہوں نے کپڑے تھانوں کو اٹھانے کی مزدوری کی اور ساتھ ساتھ اپنی بیمار والدہ کی تیمارداری میں مشغول رہے یہاں تک کے وہ جہانِ فانی سے کوچ کر گئیں۔


*کراچی: عبدالستار ایدھی قومی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک، ہر آنکھ اشک بار


والدہ کی تیمارداری کے دوران انہییں شعبہ صحت میں دستیاب کم یاب سہولتوں کا سامنا رہا جیسے ایمبولینس کا نہ ہونا، سرد خانوں کی کمی، غسل و تدفین کے مراحل اور بالخصوص ایسے مریض جو طویل عرصے تک ذہنی یا جسمانی مرض میں مبتلا ہوکر بستر سے لگ گئے ہوں کے لیے درپیش مسائل کا سامنا رہا۔


*وزیراعظم نوازشریف کاعبدالستارایدھی کےلیےنشان امتیاز کااعلان


عبد الستار ایدھی نے ان تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے کھارادر میں ایک چھوٹی سی ڈسپینسری قائم کی بعد ازاں جسے میٹرنٹی ہوم کا درجہ دیا گیا اور آہستہ آہستہ ملک بھر میں ڈسپینسریوں کا جال بچھ گیا۔


*عبدالستار ایدھی کی آنکھیں دو نابینا مریضوں کو لگا دی گئیں


عبد الستار ایدھی کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان بھر میں ایمبولینس سروس کی فراہمی ہے جس کی مثال پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملتی اور لاوارث لاشوں کے غسل و تدفین کے انتظامات اپنے ہاتھوں سے کرنے پر انہیں خادم انسانیت کا لقب بھی دیا گیا۔


*گوگل کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت


وہ طویل عرصے گردے کے عارضے میں مبتلا رہے اور بلآ خر 8 جولائی 2016 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے ان کی نمازہ جنازہ کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف سمیت ملک کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

ان کے انتقال بعد آنے والی پہلی سالگرہ پر گوگل نے ایک ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جو پاکستان میں رات بارہ بجے اس سرچ انجن پر آویزاں ہو جائے گا اور نیوزی لینڈ، جاپان، امریکا، برطانیہ، پرتگال، یونان، سوئیڈن، آئس لینڈ اور جنوبی کوریا میں بھی دیکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں