تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

گوگل پلے اسٹور کی وجہ سے یہ چیز ’خشک‘ ہورہی ہے

نیویارک: سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب اشتہاری گیمز اور دیگر ایپس صارفین کے لیے کسی بھی خطرے سے کم نہیں ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے موبائل کی بیٹری جلدی ختم ہوجاتی ہے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی بیٹیڈ فینڈر کی جانب سے جاری ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر اس وقت بھی درجنوں ایپس ایسی ہیں جن کی مدد سے تشہیر کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپ استعمال کرنے  کے دوران سامنے آنے والے اشتہارات سے صارفین اس قدر پریشان ہیں کہ بیشتر اسے بم تک قرار دے چکے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر ڈالی جانے والی ایپس کے ساتھ اشتہار دینے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جاتے ہیں، علاوہ ازیں اب چند ایسی ایپس پر بھی صارفین کا اعتماد ختم ہوچکا جو وہ پہلے استعمال کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: بیٹری چارج کرنے والی ایپ سے آپ کا موبائل بالکل غیر محفوظ ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ایپس کو اب تک پچاس لاکھ سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں، بیشتر  موسم کا حال بتانے والی یا ایسی ایپلیکشنز ہیں جو کیو آر کوڈ کی مدد سے چلتی ہیں۔

بیٹیڈ فینڈر کی رپورٹ کے مطابق ان ایپس میں ایک خاص قسم کا مالویئر (وائرس) پایا جاتا ہے جو نہ موبائل کی بیٹری کو وقت سے پہلے ختم کردیتا اور پھر اسے استعمال کے قابل بھی نہیں چھوڑتا‘۔

کمپنی کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کے فون تک گوگل پلے اسٹور کی رسائی ممکن ہوجاتی ہے اور وہ کسی بھی وقت موبائل چیک کرسکتے ہیں کہ جس صارف نے اشتہارات کو بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی مقامات پر موبائل چارج کرنا کتنا بھاری پڑسکتا ہے؟

دوسری جانب گوگل نے سائبر سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے عائد ہونے والے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد ہی نشاندہی کی جانے والی ایپس کو اسٹور سے ہٹا دیں گے تاکہ صارفین کو بہتر اور محفوظ پلیٹ فراہم فراہم کیا جائے۔

گوگل ترجمان کے مطابق پلے اسٹور پر موجود ایپس کے ساتھ صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ کے وقت خبردار کرنے کا پیغام بھی دکھایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -