The news is by your side.

Advertisement

آئی فون استعمال کرنے والے صارفین بڑے خطرے میں، الرٹ‌ جاری

نیویارک: ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے تحقیقاتی ماہرین نے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

گوگل کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق انہوں نے آئی فون کے ایس او ایس کی سیکیورٹی کا مشاہدہ کیا جس کے دوران بہت سارے نقص سامنے آئے، جن کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ کسی بھی صارف کا موبائل کبھی بھی ہیک ہوسکتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق بیشتر سیکیورٹی نقص آئی فون میں موجود ڈیفالٹ ویب براؤزر سفاری میں موجود ہیں جن کے ذریعے صارف کو اآسانی کے ساتھ ٹریک کیا جاسکتا ہے۔

ٹیم کے مطابق سفاری براؤزر میں موجود نقائص کی وجہ سے صارفین کی نگرانی اور اُن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا ہیکرز کے لیے کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ وہ آسانی کے ساتھ کسی بھی فون میں داخل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی فون کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس سستے فون مارکیٹ میں‌ لانے کا فیصلہ

گوگل کے مطابق اُن کی ٹیم نے سیکیورٹی نقائص کے حوالے سے آئی فون انتظامیہ کو ایک رپورٹ بھی ارسال کردی جس میں‌ نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے نقائص گزشتہ برس اگست میں بھی سامنے آئے تھے۔

علاوہ ازیں گوگل کی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ آئی فون کلاؤڈ پر موجود ڈیٹا بھی محفوظ نہیں ہے۔ ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا قیمتی ڈیٹا کلاؤڈ سے ہٹا کر اپنے پاس محفوظ کرلیں تاکہ کسی بھی بڑے خطرے سے محفوظ رہا جاسکے۔

دوسری جانب ایپل کمپنی نے گوگل کی رپورٹ موصول ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں