پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سال 2021 کے دوران پاکستانی گوگل پر کیا تلاش کرتے رہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سال 2021 کے دوران پاکستان میں زیادہ تلاش کیے  جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت 2021 میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد اور سرچ میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

پاکستانی صارف نے اس دورانیے میں کھیلوں، فلموں، ڈراموں اور انیمیٹیڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز کو تلاش تو کیا البتہ قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا نظر آئی کیونکہ گوگل پر سب سے زیادہ کرکٹ سے متعلق چیزیوں سرچ کی گئیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: 2021 میں دنیا بھر کے لوگوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

فہرست کے مطابق 2021 میں زیادہ سرچ ہونے والوں میں جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان اور انگلینڈ و پاکستان کی سیریز تھیں، علاوہ ازیں انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اور ٹی ٹوینٹی کو بھی کثیر تعداد میں سرچ کی اگیا۔

مقبول ترین سرچز کی درجہ بندی

1۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

2۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

3۔پاکستان سپر لیگ

4۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

5۔ٹی 20 ورلڈ کپ

6۔پاکستان بمقابلہ زمبابوے

7۔بھارت بمقابلہ انگلینڈ

8۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

9۔پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ

10۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

دیگر مواد

نیٹ فلیکس کے شو اسکوئیڈ گیم نے جہاں عالمی سطح پر جگہ بنائی وہیں پاکستانی بھی اس کے سحر میں مبتلا دکھائے دیے، اس کے علاوہ پاکستانی ڈراموں کو بھی سرچ کیا گیا۔

گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک سرفہرست رہے جبکہ جارحا نہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 مقبول ترین کھلاڑیوں کی فہرست

1۔شعیب ملک

2۔آصف علی

3۔فخر زمان

4۔شاہین آفریدی

5۔حسن علی

6۔محمد رضوان

7۔شاداب خان

8۔عابد علی

9۔دانش عزیز

10۔حارث رؤف

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں