بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

گوگل نے باکسر محمد علی کو سجل علی کا بھائی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سرچ انجن گوگل نے 2016 میں انتقال کر جانے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کا بھائی قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہجب صارف گوگل پر سجل علی لکھ کر سرچ کرتا ہے تو اداکارہ کی پیدائش کی تاریخ، عمر، قد اور خونی رشتے سمیت دیگر تفصیلات سامنے آ جاتی ہیں۔

خونی رشتے میں سجل علی کی بہن صبور علی کا نام درج ہے جب کہ ساتھ ہی محمد علی بھی لکھا ہے۔ صارف جب محمد علی پر کلک کرتا ہے تو گوگل اسے باکسر محمد علی کے صفحے پر لے جاتا ہے۔

اس ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی اور اب دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اسے شیئر کیا جا رہا ہے۔

صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”جب گوگل نشے میں ہو تو ایسا ہوتا ہے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wajahat Naseer (@bolowajahat)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں