گوگل نے آج کا ڈوڈل استاد نصرت فتح علی خان کے نام کردیا -
The news is by your side.

Advertisement

گوگل نے آج کا ڈوڈل استاد نصرت فتح علی خان کے نام کردیا

کراچی :گوگل نے استاد نصرت فتح علی خان کی 67 ویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

گوگل نے استاد نصرت فتح علی خان کی سالگرہ کے موقع پر آج کا ڈوڈل استاد نصرت فتح علی خان کے نام سے منسوب کر دیا ہے، گوگل نے ایک پینٹنگ کی صورت میں ڈوڈل پیش کیا ہے، جو پاکستان میں گوگل سرچ انجن کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

تیرہ اکتوبر 1948 میں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان موسیقار ہی نہیں بلکہ اعلیٰ درجے کے گلوکار اور نامور قوال بھی تھے، نصرت فتح علی خان نے الاپ، راگوں اور گائیکی سے دنیا بھر میں تاریخ رقم کی.

انہوں نے عارفانہ اور صوفیانہ کلام کو مشرقی اور مغربی موسیقی کے حسین امتزاج سے ایک نیا انداز متعارف کرایا اور موسیقی کے ذریعے پوری دنیا کو ایسا مرید بنایا کہ ان کی پرفارمنس شروع ہوتے ہی لوگ جھومنے پر مجبور ہوجاتے تھے، انکی قوالیوں اور گیتوں میں ’’دم مست قلندر مست ‘‘، ’’علی مولا علی‘‘، ’’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘‘ میرا پیا گھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو ، کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا شامل ہیں.

استاد نصرت فتح علی خان نے متعدد اردو اور انگریزی فلموں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی۔ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے لیجنڈری موسیقار، گلوکار اور قوال نصرت فتح علی خان نے اگست1997 ء میں وفات پائی.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں