تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

افطار کے لیے بنائیں گول گپے

پاکستان میں افطار کیلئے چند مخصوص ڈشز میں گول گپے ایسی چیز ہیں، جو منہ میں پانی لانے کے لیے کافی ہیں، اکثر افراد کے منہ میں تو انہیں دیکھ کر ہی پانی آجاتا ہے جو ملک کے بیشتر علاقوں میں عام دستیاب ہیں۔

ان کو کھانے کا بہترین طریقہ تو یہی ہے کہ پورا گول گپا ایک نوالے میں ہی کھالیں، اس کا ترش پانی اور چنے یا دیگر چیزوں کا اضافہ ان کا ذائقہ دوبالا کردیتے ہیں۔

اجزاء

میددہ  – ایک چوتھائی کپ

سوجی – تین چوتھائی کپ

پانی – آدھا کپ یا حسب ضرورت

تیل – فرائینگ کے لئے

فلنگ کے لیے

آلو – 1کپ ( بوائلڈ)

کابلی چنے-  1کپ ( بوائلڈ) ( سفید والے)

ترکیب

سوجی اور میدے کو مکس کرلیں پھر حسبِ ضرورت پانی ڈو میں شامل کرتے رہیں اور اسے اچھی طرح سے گوندھ لیں اور پھر اسکی پتلی سے روٹی بیل لیں۔ اس کو کٹر سے گول گول کاٹ لیں، تلنے کے لیے کوکنگ آئل خوب گرم ہونا چاہیے اس میں ڈلتے ہیں گپے کو اسٹیل کے چمچے سے دبائیں تاکہ وہ پھولے۔

کھٹا پانی بنانے کے لیے

اجزاء

پانی-  2 جگ

املی کا پیسٹ-  1 کپ

ٹاٹری-  1 چائے کا چمچ

کالا نمک – ایک چائے کا چمچ

پسی لال مرچ –  1کھانے کا چمچ

پسا زیرہ-  1 کھانے کا چمچ

سونٹھ پاؤڈر – 1 کھانے کا چمچ

نمک-  حسب ذائقہ

ترکیب

یہ سب ملا کر پکا لیں دو سے تین جوش دے کر اتار لیں اور ٹھنڈا کر لیں، کھٹا پانی تیار ہے۔

کھجور کی چٹنی

اجزاء

کھجور ایک کپ بیج نکال کر

ٹماٹر پیسٹ آدھا کپ

بھنا اور کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ

تیل دو کھانے کے چمچے

براؤن شوگر 2-3 کھانے کے چمچ

سرکہ سفید 2-3 کھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

ترکیب

یہ سب ملا کر گرائنڈ کر لیں

کھٹی چٹنی

اجزاء

املی کا پیسٹ 1 کپ

بھنا اور کٹا زیرہ 1 چائے کا چمچ

سونٹھ 1/2 چائے کاچمچ

گڑ 4 کھانے کے چمچ

کالا نمک 1 چٹکی

نمک حسب ذائقہ

ترکیب

یہ سب ملا کر گرائنڈ کر لیں۔

پانی پوری سرو کرنے کے لیے

پوری کے درمیان سوراخ نکالیں اور اس میں ابلے ہوۓ آلو یا چنے شامل کریں کھٹی میٹھی چٹنی ڈالیں اور کھٹے پانی میں ڈبو کر سرو کریں۔

 

Comments

- Advertisement -