تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ماہِ شوّال چاند: ’انشاء اللہ بہتر نتیجہ نکلے گا‘

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ماہِ شوّال کے چاند کی سائنسی پیش گوئیوں پر ردعمل جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عید الفطر کے چاند کے حوالے سے ٹویٹ کیا۔

اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ ’عید کاچاند ایک دینی مسئلہ ہے،جسے علمائے دین کے علم، تجربے، انسانی شہادتوں کی مددسےحل کرلیں گے، انشااللہ! بہترنتیجہ نکلےگا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ’ایک اہم اورحساس معاملے پر بیان بازی سےگریزکرنا چاہیے، میری دعا ہے قوم ایک ہی دن روزہ رکھے اور عید منائے‘۔

دوسری جانب وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’مرکزی رویت کمیٹی کے فیصلے سے پہلے حکومتی شخصیت کا فیصلہ جاری کرنا مناسب اقدام نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’رویت ہلال کمیٹی حکومت کا متعین کردہ ادارہ ہے، جہاں جید علماکرام سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی نمائندگی موجودہے، اہم شرعی حکم کا پہلے سے فیصلہ جاری کرنا دینی شعائرکا مذاق اڑانےکے مترادف ہے‘۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عید چاند نظر نہ آنے سے متعلق ایک ٹویٹ کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’اس وقت پاکستان میں چاند کی عمر 13 گھنٹے 42 ‏منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنے کا امکان نہیں ہے‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’جن حضرات نے عید سعودی کے ساتھ منانی ہے ‏یہ ان کا صوابیدیدی اختیار ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقل مندی ہو گی؟ لہذا سیدھا ‏کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے ساتھ منانی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -