تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کمشنر انکم ٹیکس اور درزی

گوپال متل شاعر، نقاد اور ایک مشہور ادبی رسالے کے مدیر تھے۔ ان کا تعلق مالیر کوٹلہ (مشرقی پنجاب) سے تھا جب کہ دہلی میں انتقال کیا۔ وہ شاعر ہی نہیں مضمون نگار اور زبردست نقاد بھی تھے جنھوں نے ادب کو نئے مباحث دیے۔ اردو ادب میں اپنے وقت کے نام ور لکھاریوں سے متعلق بعض دل چسپ اور پُرمزاح واقعات، ان کی شگفتہ بیانی کے قصّے اور لطائف بھی مشہور ہیں۔ ایسے ہی دو واقعات ہم یہاں نقل کررہے ہیں۔

کرشن موہن شاعر ہی نہیں‌ کمشنر آف انکم ٹیکس بھی تھے، ایک بار ان کے اعزاز میں دعوت تھی جس میں گوپال متل بھی مدعو تھے۔ اس محفل میں کرشن موہن کو کلام سنانے کی دعوت دی گئی تو انھوں نے مائیک تھاما اور پھر غزلیں سناتے ہی چلے گئے۔ اسی دوران پیاس لگی تو انھوں نے پانی مانگا۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے گوپال متل نے میزبان کو مخاطب کیا اور بولے:’’اسے پانی نہ دینا ورنہ یہ تازہ دم ہوکر اورغزلیں سنائے گا۔‘‘

ایک اور واقعہ ہے کہ کسی نے گوپال متل سے دریافت کیا: ’’کیوں صاحب! آپ نے اپنی فلاں نظم کانگریسیوں کے لیے لکھی تھی یا کمیونسٹوں کے لیے؟‘‘

متل نے بڑے اطمینان سے جواب دیا: ’’صاحب! میں تو درزی ہوں۔ اور میرا کام ٹوپیاں سینا ہے، اب جس کے بھی سَر پر کوئی ٹوپی پوری آجائے وہ اسے پہن لے۔‘‘

Comments

- Advertisement -