تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چڑیا گھر پر کرونا کا وار، 2 گوریلے متاثر

امریکی ریاست سان ڈیاگو کے چڑیا گھر پر کرونا نے وار کیا جس سے گوریلے متاثر ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو کے سفاری پارک میں موجود ایک گوریلا کی طبیعت ناساز تھی پھر دیکھتے ہی دیکھتے اُس کے دیگر ساتھی بھی بیمار پڑ گئے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے جب ڈاکٹرز کو دکھایا تو انہوں نے کرونا ٹیسٹ کیا جن کی رپورٹس سامنے آئیں تو انکشاف ہوا کہ جو 2 گوریلے سست اور بہت زیادہ بیمار نظر آرہے تھے وہ دراصل کرونا کا شکار ہوگئے۔

امریکا کے کسی بھی چڑیا گھر میں پہلی بار جانور کے کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس پر مقامی حکومت اور انتظامیہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

سان ڈیاگو سفاری پار کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لیسا پیٹرسن نے بتایا کہ 8 گوریلا ایک ساتھ رہتے ہیں جن کو نزلے اور زکام کی شکایت ہے، ان میں سے دو کو کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، گوریلا کی نسل ختم ہونے کا خطرہ

انہوں نے بتایا کہ یہ وائرس وائلڈ لائف کی ٹیم کے ممبر کی وجہ سے یہاں پہنچا ہے کیونکہ وہ بغیر ماسک کے نہ صرف یہاں آتے تھے بلکہ گوریلا کے پنجرے میں بھی جاتے تھے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گوریلوں کی رپورٹس آنے کے بعد پارک میں عوامی داخلہ بند کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویٹنری ڈاکٹرز گوریلوں کی نگرانی کررہے ہیں اور وہ انہیں خصوصی خوراک اور وٹامنز دے رہے ہیں تاکہ گوریلا دوبارہ صحت مند ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: زخمی چڑیا کا علاج، گوریلا نے رحم دلی کی مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

انہوں نے بتایا کہ دیگر گرویلے جو نزلے اور زکام میں مبتلا ہیں اُن کی صحت کو ڈاکٹرز نے اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -