اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمت میں پانچ سے چھے فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا، گھریلو صارفین کیلئے قیمت نہیں بڑھائی جائیگی۔
یہ بات وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سےبات کرتےہوئے بتائی، اُن کا کہنا تھا کہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یک ستمبر سے متوقع ہے۔
اُنہوں نے کہا ایران پر معاشی پابندیاں ختم ہونےسے ایران پاکستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہونےکے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت پیٹرولیم جام کمال نے بتایا کہ پندرہ سال سے تعطل کا شکار تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام رواں سال دسمبرمیں شروع ہوجائیگا۔
افتتاحی تقریب ترکمانستان میں ہوگی جس میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر دس سے بارہ ارب ڈالرز لاگت آئے گی اور یہ تین سے چار سال میں مکمل ہوگا۔