site
stats
پاکستان

حکومت کا قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کو بھر پور انداز میں منانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال حکومت نے قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریبات 19سے 25 دسمبرتک تقریبات کا جاری رہیں گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی سوچ کو نوجوانوں اور بچوں تک پہنچانا ہے، تقریبات میں پتلی تماشا، خاکے، تقریری مقابلوں سمیت بہت کچھ ہوگا، ان تقریبات کے انعقاد کا مقصد ایمان، اتحاد، تنظیم کا پیغام عام کرنا ہے۔

وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا نام ہمارے لئے مینارہ نور ہے۔ قائد اعظم کے افکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دنوں کی قید نہیں ہونی چاہیئے۔

وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو زندہ رکهتی ہیں، وزارت کیڈ اور ہمارے اسکول “قائد کا پاکستان”تقریبات میں شرکت کریں گے، ایک قومیت کا پیغام دینے کے لئے قومی نصاب کونسل تشکیل دے چکے ہیں، آج کا پاکستان روشن پاکستان ہے، تمام کالج، یونیورسٹیاں اور ایچ ای سی تقریبات میں حصہ لیں گی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ قائد اعظم کے بغیر پاکستان کا خواب ادھورا تھا، ہمارا فرض ہے قائد اعظم کی اس میراث کی قدر کریں اور اس کی ترقی کے لیے کام کریں، قائد نے پاکستان اس لیے نہیں بنایا تھا کہ ایک اور ملک کمزور ممالک کی صف میں آئے، قائد اعظم کا ہدف اقتصادی اور معاشی طور پر مظبوط ملک بنانا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ قائد کا فلسفہ اس ملک میں عوام اور قانون کی حکمرانی سے وابسطہ تھا، ہم نے قائد کے اس فلسفہ کو پس پشت ڈال دیا ہے، عقیدے کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہ رکھنا بھی قائد کا اصول تھا، حکومت نے قائد اعظم کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر وژن 2025 بنایا۔ ہمارے کچھ دانشور نوجوانوں کو مایوسی کا پرچار کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top