site
stats
پاکستان

کراچی : سرکاری اسپتالوں میں‌ دہشت گردی کا‌خدشہ، سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی: دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر سرکاری اسپتالوں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں دہشت گردی کے خدشات بڑھ گئے ہیں‌، جس کے بعد دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے سول اسپتال میں تمام غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور میڈیا کی گاڑیاں بھی اسپتال کی حدود میں پارک نہیں کی جاسکیں گے۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں تمام غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی  جبکہ ۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور میڈیا کی گاڑیاں بھی اسپتال کی حدود میں پارک نہیں کی جاسکیں گے ۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں بھی پرائیویٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد لگا دی گئی ہے، سول، جناح اسپتال، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی میں غیرمتعلقہ گاڑیوں کو بارک کرنے پر پابندی ہونگی۔

دوسری جانب سیکیورٹی کے پیشِ نظر جناح اسپتال کے نئے مرکزی دروازے کی تعمیر شروع ہوگئی ہے اور مرکزی دروازوں پر واک تھرو گیٹس بھی نصب ہوں گے جبکہ سرکاری اسپتالوں کے گرد سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے

ایم ایس سول اسپتال کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top