تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘ روس لیتھونیا کو بھی سبق سکھا سکتا ہے ‘

روس کے زیر اثر کلینن گراڈ ریجن کے گورنر انتون علیخوف نے متنبہ کیا ہے کہ روس لیتھونیا کی نصف معیشت کو تباہ کرکے اسے سبق سکھا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈی اکے مطابق کلینن گراڈ کے گورنر انتون علیخانوف نے یہ تنبیہہ یورپی ممالک لیتھونیا اور پولینڈ کی جانب سے روس اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان نقل وحمل پر گزشتہ ماہ لگائی جانے والی پابندیوں کے ردعمل میں دی ہے۔

کلینن گراڈ ریجن کے گورنر انتون علیخانوف نے ایک روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو روس کے کیلینن گراڈ ریجن کی جزوی تجارتی ناکا بندی کے جواب میں لتھوانیا کی نصف معیشت کو ختم کرسکتا ہے جو لتھوانیا کیلیے سبق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لتھوانیا یہ نہیں سمجھتا کہ کیلینن گراڈ کا علاقہ روس کا حصہ ہے بلکہ اس کا خیال ہے کہ ہمیں بچانے کے لیے کوئی نہیں آئے گا، لہٰذا ہم ان پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس مسئلے میں اکیلے نہیں ہیں، روس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے اور اس نے اس پر جوابی کارروائی کا وعدہ بھی کیا ہے، اگر روس بالٹک ریاستوں کے اندر اور باہر آنیوالے سامان پر جوابی پابندیاں لگاتا ہے تو بالٹک ریاستوں کا ٹرانسپورٹ سیکٹر تباہ ہوسکتا ہے۔

کیلینن گراڈ ریجن ایک چھوٹا سا روسی ایکسکلیو ہے جو لیتھوانیا اور پولینڈ کے درمیان واقع ہے اور یہ دونوں ممالک یورپی یونین کے اراکین ہیں، گزشتہ ماہ ولنیئس نے یوکرین میں اپنی فوجی مہم پر ماسکو پر یورپی یونین کی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے خطے اور بقیہ روس کے درمیان بعض سامان کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس لتھوانیا سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے ذریعے روس کے کیلینن گراڈ کے علاقے میں بڑی تعداد میں سامان کی نقل و حمل پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کرے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق کہ اگر کیلینن گراڈ کے علاقے اور بقیہ روسی فیڈریشن کے درمیان لیتھوانیا کے ذریعے کارگو کی آمدورفت مستقبل قریب میں مکمل طور پر بحال نہیں ہوتی ہے، تو روس اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -