The news is by your side.

Advertisement

اسکول میں موسیقی کے پروگرام پر حکومت کا ایکشن

پشاور :سرکاری اسکول میں موسیقی کے پروگرام پر وزیر تعلیم نے اسکول ہیڈ ٹیچر اور چوکیدار کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے سرکار اسکول میں موسیقی کے پروگرام پر وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کی۔

ابتدائی تفتیش کے بعد واقعے میں ملوث چوکیدار اور اسکول ہیڈٹیچر کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی جس پر ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چند روزقبل چند ن قلعہ گورنمنٹ اسکول میں شادی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ وزیر تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کیلئے پرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول سفیدسنگ انکوائری آفیسرمقرر کر دیا ہے۔انکوائری آفیسر3دن میں واقعےکی رپورٹ پیش کرےگا۔

وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں ایسے پروگرامز کی بالکل اجازت نہیں اور معاملےمیں ملوث افرادکےخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں