اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔ حکمران اتحاد، پی ڈی ایم قائدین نے فل کورٹ مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔ حکمران اتحاد، پی ڈی ایم قائدین نے فل کورٹ مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں حکمران اتحاد کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری، مریم نواز شریک ہیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں دیگر اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، اے این پی، بی اے پی، بی این پی سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام قائدین نے ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بینچ ہی کیس کی سماعت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں