The news is by your side.

Advertisement

حکومت نے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں، حکومت نے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے پیداصورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اسد عمر نے اجلاس کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کارروائی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈاکٹرظفر مرزا نے ٹریکنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ سے متعلق آگاہ کیا، چیئرمین این ڈی ایم نے حفاظتی انتظامات سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کل صوبوں کو ارسال کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق درست ڈیٹا اور معلومات پر خصوصی توجہ دی جائے،صحیح اعدادوشمار پر مبنی ڈیٹا کی بنیاد پر حکمت عملی اختیار کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں،حکومت نے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرے ،جہاں تک ممکن ہوسکے سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں،جہاں زیادہ افراد جمع ہوں وہاں ماسک اور دیگرتدابیر اختیار کی جائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں