ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدے کے مشترکہ ڈرافٹ کی تیاری جاری ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات پر کچھ دیر میں بریفنگ کا امکان ہے۔

 آج مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کی ۔جانب سے پیش کیے گئے مطالبات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں اتار چڑھاؤ کے کئی مواقع خوشگوار ماحول میں بدلتے رہے ہیں، اسپیکر حکومت ،اپوزیشن میں مذاکرات کے دوران بعض مواقع پر صورتحال خراب ہونے سے بچاتے رہے، مذاکراتی عمل میں بعض نکات پر دونوں فریقین کے درمیان اختلاف رائے سامنے آیا ہے۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرکے حکومت سے تحریری معاہدہ کرے، بلاول بھٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کشیدہ صورتحال میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں فریقین کو مذاکراتی میز پر برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کیا، اسپیکر ایاز صادق کی مداخلت سے مذاکراتی عمل میں تعطل کا امکان ٹل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں سے کسی کو بھی مذاکرات سے واک آؤٹ نہیں کرنے دیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے فریقین کے تحفظات سنے اور بات چیت جاری رکھنے پر آمادہ کیا ہے، مذاکرات کے دوران اختلافی نکات پر فریقین کے مؤقف میں سختی بھی سامنے آئی، بات چیت میں بعض مواقع پر ماحول میں تناؤ بڑھا تاہم مذاکرات کا عمل جاری رہا، اسپیکر کی کوششوں سے فریقین نے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کمیٹیوں کی صورت میں مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں