اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 جون 2026): کاروباری طبقے کے لیے خوش خبری ہے کہ حکومت نے ان کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کراچی پورٹ کا مالی سال 27-2026 کے لیے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، اور ٹیرف منجمد ہونے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائد ریلیف ملے گا۔

جنید انور چوہدری نے مزید کہا کہ ٹیرف منجمد کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔ حکومت کے برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ یہ قدم حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا تسلسل اور تاجروں کو مزید سہولتیں دینے کے عزم کا عملی اظہار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے کو منجمد رکھنے سے پاکستانی برآمدات عالمی منڈیوں میں اپنی مسابقت برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گی، جبکہ بندرگاہی سہولیات استعمال کرنے والے درآمد کنندگان کے اخراجات میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، برآمدی شعبے کو تقویت ملے گی اور موجودہ معاشی چیلنجز کے دوران قومی معیشت کو مثبت سہارا حاصل ہوگا۔

’پٹرول کی فی لیٹر قیمت 225 روپے‘ بڑی خبر

اہم ترین

مزید خبریں