اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

حکومت کا انتخابی اصلاحات آئینی ترمیم بل پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے انتخابی اصلاحات آئینی ترمیم بل آئندہ حکومت پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بل کا پہلا حصہ سنگل ووٹ کے بجائے اوپن ووٹ کے لفظ کا استعمال ہے، ترمیم کے بعد جس کے پاس دہری شہریت ہوگی وہ الیکشن لڑ سکے گا، الیکشن جیتنے کے بعد حلف لینے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی۔

بابر اعوان نے کہا کہ جیتنے والا شخص دہری شہریت چھوڑنے کے حتمی شواہد دے گا اگر الیکشن ہار جائے تو دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں۔

- Advertisement -

مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ بل کسی شخص کے لیے ہے، کوئی الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو دہری شہریت کیوں نہیں چھوڑ رہا۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پہلے تو یہ بتائیں ترمیم کس کے لیے کررہے ہیں، مطلب ابھی الیکشن نہیں لڑنا عہدہ ملے گا تو شہریت چھوڑیں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ کیا یہ لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا چاہتے ہیں، پہلے یہ تو بتائیں کس کے لیے سارا قانون تبدیل کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں