تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حکومت کا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز خبر ہے، یہ ہماری نسلوں کے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ڈیم سے 16 ہزار ملازمتیں، 4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے تربیلا ڈیم کی عمیر 35 سال بڑھ جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی تھی بھاشا ڈیم سے متعلق امور کو حل کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ڈیم کی تعمیر سے ساڑھے 16 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی، ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، وزیراعظم نے ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیاں فوری شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیموں سے توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا تھا جس میں شہریوں سے چندہ جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

بعد ازاں اس فنڈ کا نام سپریم کورٹ آف پاکستان اینڈ وزیراعظم دیامیر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -