جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے نادرا قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا، انہیں وہیل چیئر کے لوگوں والا خصوصی کارڈ جاری ہوگا۔

خصوصی بچوں کے ب فار یا جو وینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہوگا۔

خصوصی افراد کے لیے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا، اعضاعطیہ کرنے والےافراد کو بھی تاحیات میعاد کا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا۔

اعضا عطیہ کرنے والے کے کارڈ پر وہیل چیئر، ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔

علاوہ ازیں متعلقہ ڈونرز کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضا کے عطیہ کے لیے اندراج ضروری ہوگا، ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ میں شائع ہونے پر تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں