اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

حکومت کی ایم کیو ایم پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکمران جماعت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان کو وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے اسلام آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور دیگر سے ملاقات کی جس میں حکومتی کمیٹی نے متحدہ کے تحفظات اور
مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جب فنڈز مل جائیں گے اس کے بعدلائحہ عمل بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق متحدہ رہنماؤں کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اب پیشرفت کا انتظار ہے، پیشرفت ہوگی اس کے بعد ہی آئندہ کا اعلان کیا جائے گا تاہم اب تک کا حتمی فیصلہ یہی ہے کہ استعفیٰ واپس نہیں لیا جارہا اور نہ ہی کابینہ میں واپس شمولیت اختیار کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں