تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

اسلام آباد: شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، آئی ایم ایف کو دیے گئے لیٹر آف انٹینٹ کی تفصیل سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز نے آئی ایم ایف کو دیے گئے لیٹر آف انٹینٹ کی تفصیل حاصل کرلی ہیں، حکومت نے لیٹر آف انٹینٹ میں مجموعی طور پر 27 نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کو تیل، بجلی پر تمام سبسڈی ختم کرنے اور بجلی، گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پٹرولیم لیوی میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہے گا، جبکہ حکومت ڈالر کی قدر میں بھی مداخلت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کردیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گردشی قرضوں کی بروقت ادائیگی، درآمدی اشیا پر پابندی برقرار رکھنے اور خسارے میں چلنے والے اداروں کی گورننس بہتر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ فیٹف کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر بھی عمل کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -