حکومت کی جانب سے اے این پی سے رابطہ کیا گیا ہے اور انھیں آئینی ترامیم پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی سے وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے کا بائیکاٹ نہ کرنے کی درخواست کی ہے، اے این پی نے حاجی ہدایت اللہ کو عشائیے میں بھجوانے کی حامی بھرلی ہے۔
اس سے قبل سامنے آنی والوں خبروں کے مطابق اے این پی نے وزیراعظم شہباز شریف کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ سینیٹروں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں عوامی نیشنل پارٹی شرکت نہیں کرے گی، اے این پی کو چند آئینی ترامیم پر اعتراض ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے اعوان بالا میں تین سینیٹرز ہیں، پارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم بھی کمیٹی میں پیش کی گئی ہے۔


