تازہ ترین

موجودہ حکومت کا گلگت بلتستان کےعوام کیلئے پہلا تحفہ

اسلام آباد: موجودہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کےعوام کیلئے گندم سبسڈی میں کٹوتی کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی سے 4 ارب کی کٹوتی کردی ہے، حکومتی فیصلہ پر مشیر خوراک جی بی نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مشیر خوراک شمس الحق نے کہا کہ نوسرباز امپورٹڈ حکومت نے کٹوتی کرکے جی بی کے عوام پر بم گرا دیا ہے، حکومت کی چاپلوسی کرنے والوں کیلئے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جی بی کی عوام کو گندم پر سبسڈی کیلئے 6 ارب مختص کیے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں بھی وفاقی حکومت کی جانب سے گندم سبسڈی میں کمی کی گئی تھی، جس پر عوام نے گلگت بلتستان اسمبلی کے سامنے شاہراہ قائد اعظم پر شدید احتجاج کیا تھا۔

Comments