The news is by your side.

آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے ذریعے نہ لینے کا فیصلہ

پشاور: صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے ذریعے نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے ذریعے نہ لینے فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات بھی علیحدہ علیحدہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ سال سے 9ویں، 10ویں،11ویں، 12ویں جماعت کےامتحانات علیحدہ علیحدہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے رواں سال سے پانچویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے ذریعے نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال 2020 سے آٹھویں جماعت کے امتحانات بھی بورڈ کے ذریعے نہیں لیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں